سپریم کورٹ نے کنگ فشر ایئر لائنس کے مالک وجے مالیا کی ملک اور بیرون ملک اثاثوں کی معلومات کو عام نہ کرنے سے متعلق درخواست کو آج نامنظور کر دیا۔
جسٹس کورین جوزف اور جسٹس روهٹن ایف نریمن کی بنچ نے کہا، ’’وجے مالیا، اس کی بیوی اور بچوں کی جائیداد کی معلومات بینکوں کو بے نقاب نہیں کرنے کے لئے ہمیں کوئی ٹھوس وجہ نہیں دکھائی دے رہی
ہے‘‘سپریم کورٹ نے مالیا کی درخواست نامنظور کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد کی معلومات مانگنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ بینکوں کے سامنے صورت حال واضح ہو سکے۔
اس کے علاوہ بینچ نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت میں بننے والے بیننکوں کے کنسورشیم کو مالیہ کی ملک اور بیرون ملک موجود اثاثوں کی تفصیلی معلومات دینے کی ہدایت دی۔